وزارت کیڈ پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کیلئے 44.8ملین روپے فراہم کریں گی،ڈاکٹر زاہد اقبال

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:30

اسلام آباد ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) پولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر زاہد اقبال نے کہا ہے کہ وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اور ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ایک ہفتے تک ہسپتال کی توسیع کیلئے 44.8ملین روپے دیں گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور نئے بلاک کی تعمیر سے مزید مریضوں کو علاج معالجہ کے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر زاہد نے کہاکہ ہسپتال میں مختلف امراض کی تشخص کیلئے سی ٹی سکین سمیت نئی مشینری بھی نصب کی جائیگی۔ ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ہیلتھ پروگرام کے تحت معاشرے کے غریب طبقات کو علاج و معالجہ کی مفت سہولیات کے ساتھ ملک بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیاں بھی رونما ہوئی ہیں۔