بھکر میں مضر صحت اشیاء بنانے اور فرو خت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی

پیر 11 جنوری 2016 12:32

بھکر ۔11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد نواز خان نے سرائے مہاجر کا دورہ کرتے ہوئے مضر صحت ،غیر میعاری اور ملاوٹ شدہ مٹھائیاں تیار کرنے والوں اور ناقص صفائی کے حامل ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے الطاف قصاب کو پندرہ سو روپے ،ذوالفقار مٹھائی فروش کو تین ہزار روپے ،امجد مٹھائی فروش کوتین ہزار روپے ،غفور ہوٹل کو ہزار روپے جرمانہ کیا ․جبکہ مشتاق مٹھائی فروش اور سیلم کے خلاف مقدمات درج کئے․اور کئی ایک ہوٹل مالکان کو ناقص صفائی اور گندگی پھیلانے پر وارننگ جاری کی ․اوران کو صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔