چین نے صحت کے شعبہ میں عالمی شہرت حاصل کر لی

پیر 11 جنوری 2016 12:43

کنگ ڈا ؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء/شنہوا) مشرقی چین کا ساحلی شہر کنگ ڈ اؤصحت کے میدان میں بین الاقوامی شہرت کا حامل شہر بن گیا ہے جس نے کوریا کے عوام کے لیے بھی میڈیکل اور پلاسٹک سرجری کے میدان میں خاصی کشش پیدا کر دی ہے ، یہاں کا آر او کے میڈیکل سینٹر کوریا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے اور چین کے آزاد تجارتی معاہدے کے باعث اسے کوریا کی یونیورسٹیوں سے بھی منسلک کیا گیا ہے جس کے باعث چین اور کوریا کے باشندے اس سے استفاد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوریا کی سرحد کے قریب چین کے کئی شہر اس میڈیکل سینٹر سے علاج کے لیے رجوع کرتے ہیں اور اب چین کا یہ ساحلی شہر صحت کی سہولتوں کے لیے عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :