پاکستان سے پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے، طارق فضل چوہدری

منگل 12 جنوری 2016 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پورے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے، دارلحکومت میں سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا، جس میں وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا سمیت تمام متعلقہ ا داروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو کے حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ داراالحکومت میں سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی مہیا کی گئی ہے۔وزیر برائے کیڈ کامزیدکہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام محکمہ جات میں کوآرڈینیشن ناگریز ہے۔تاہم پولیو مہم کے لیے مزید ڈاکٹرز اورویکسنیٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :