تھرپارکر:بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،ایک اور بچہ جاں بحق ،تعداد33 ہوگئی

منگل 12 جنوری 2016 13:53

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء)تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کی وجہ سے بچو ں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ایک بچہ سول ہسپتال مٹھی سے کراچی منتقل کرنے کے دوران انتقال کرگیا۔تفصیلات کے مطابق تھرمیں بچوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ایک 16 دن کا بچہ جاں بحق ہوگیا ،بچے کو مٹھی سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا،جس کے بعد رواں ماہ اب تک انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد33ہوگئی ہے،سول ہسپتال مٹھی میں 32 بچے زیر علاج ہیں۔

جبکہ ، ننگر پارکر ، اسلام کوٹ ، ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں بھی مجموعی طور پر 52 ایسے بچے زیر علاج ہیں جو غذائیت کی کمی ہونے کی وجہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں