پولیو مہم کا سلسلہ جاری ‘ مہم کیلئے 2200 ٹیمیں مصروف عمل ہیں‘ ڈپٹی کمشنر پشاور

منگل 12 جنوری 2016 14:13

پشاور۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) پشاور میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکاہے‘ پولیو کی ٹیمیں دوسرے دن بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہے‘ پولیو مہم 14جنوری تک جاری رہے گی‘ جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں‘ مہم کے دوران7 لاکھ 78ہزار 479بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے‘ ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود کے مطابق مہم کیلئے 2200ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جن میں 4500اہلکار شامل ہیں‘ جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے‘ مہم کے دوران پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا‘ ڈپٹی کمشنر پشاور نے پشاور کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے زور پلائیں تاکہ پشاور سے پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :