وزارت کیڈ کا اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ

منگل 12 جنوری 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وزارت کیڈ نے اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت کیڈ نے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو بائیو میٹرک سسٹم کی جلد از جلد تنصیب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا مقصد ملازمین کی بروقت اور مکمل حاضری یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :