چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ 13 روز بند ہونے کے بعد چالو کر دیا گیا

پیر 11 فروری 2008 16:19

چشمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2008ء) چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ نے 13 روز بند رہنے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے ماہرین نے یونٹ کی صفائی اور نقص دور کرنے کے بعد تین یونٹ بحال کر دیئے ہیں باقی یونٹ بھی مرحلہ وار چلا دیئے جائیں گے پلانٹ کے تمام یونٹوں کی مرمت ہونے پر بجلی کی پیداوار میں 184 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا 13 روز پہلے یونٹوں میں پانی داخل ہونے سے پلانٹ کو بند کر دیا گیا تھا اور پلانٹ کی بندش سے واپڈا کو کئی ملین کا نقصان اٹھانا پڑا-