تھر،غذائی قلت کے باعث14دنوں میں47بچے جاں بحق

جمعرات 14 جنوری 2016 11:08

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید ایک بچہ انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج ایک سال کا بچہ جمعرات کو دم توڑ گیا ،جنوری کے چودہ دنوں میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا 47بچے ہلاک ہوچکے ہیں ،سول ہسپتال مٹھی میں اس وقت34 بچے زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :