حکومت اور مخیرحضرات کو ذرا ترس نہ آیا ، تھر میں مزید 4ننھے پھول مرجھا گئے

جمعرات 14 جنوری 2016 12:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سندھ حکومت اور مخیرحضرات کو ذرا ترس نہ آیا ، تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 4ننھے پھول مرجھا گئے ، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 38ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تھر پاکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 4بچے لقمہ اجل بن گئے ، یہ واقعہ چھاچھرو کے گاؤں ستی ڈیرہ میں پیش آیا جہاں ایک ماہ کا قاسم اور 22روز کی شکیل بی بی بھوک کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ مھٹی کے علاقے میں جاں بحق ہوگیا ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک حکومت اور مخیرحضرت کی جانب سے غذائی قلت کے خاتمے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیا گیا اور صرف اعلانات تک محدود ہیں۔ تھرپارکر میں دو ہفتوں کے دوران غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد38 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :