مٹھی:غذائی قلت اور طبی سہولیات نہ ملنے سے مزید9 بچے دنیا سے چلے گئے

ہلاکتوں کی تعداد61 ہوگئی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:13

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،غذائی قلت سے مزید 9 تھرپارکر کے مختلف ہسپتالوں میں زندگی بازی ہار گئے رواں میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں 61 ہو گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تھر کے مختلف ہسپتالوں میں مزید 9 بچوں کا انتقال ہو گیا ہے ،جس سے گزشتہ 14 روز میں 61 بچوں کی ہلاکت ہوچکی ہے ،جبکہ تھر کی ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے اس بات کو تسلیم نہیں کیا جا رہا کہ بچوں کی ہلاکت مناسب طبی سہولیات نہ ملنے اور غذائی قلت سے ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چھاچھرو کے قریب گاوٴں دلشاد سینھریو میں ایک سالہ سرفراز سینھریو کا انتقال نمونیا سے ہوا، ننگر پارکر میں نومولود قاسم اوتھو اور شکیلا کا انتقال بھی بیماریوں سے ہوا، چھاچھرو ٹاوٴن میں بھی ایک بچے چندر مگھوار کی ہلاکت ہوئی، دہالی میں ایک بچہ جس کے والد ممتاز نے ابھی اس کا نام بھی نہیں رکھا گیا تھا ہسپتال میں دوران علاج چل بسا، مٹھی کے نجی ہسپتال میں سموجھی بھیل کا نومود بچہ ہلاک ہوا، مٹھی سول ہسپتال میں ایک سالہ اعظم کا انتقال ہوا جبکہ مٹھی میں ہی ایک اور بچے کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :