فیصل آباد ،جعلی لیڈی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کرکے نومولود بچے کی جان لے لی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) جعلی لیڈی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کرکے دوران زچگی پیدا ہونے والے نومولود بچے کی جان لے لی شہریوں کے احتجاج پر پولیس نے جعلی ڈاکٹر اور اس کی بیوی کا کلینک سیل کرکے جعلی ڈاکٹر عبدالستار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ آن لائن کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے گلی نمبر 9میں ایک نجی کلینک ڈاکٹر عبدالستار اور اس کی اہلیہ نے قیام کررکھا تھا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ جعلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنے ہوئے تھے گزشتہ رات فیصل آباد کے نواحی علاقے کوکیانوالہ کے رہائشی محمد ارسلان اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کیس کے سلسلے میں لیکر کلینک آیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کرتے ہوئے پیدا ہونے والے نومولود بچے کو مزید علاج کیلئے الائیڈ ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا مگر کم سن بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جس کے بعد بچے کے لواحقین محمد اسلام اور اس کے رشتہ داروں نے کلینک میں توڑ پھوڑ کی بعد ازاں زرعی یونیورسٹی کے گیٹ میں سڑک کو بلاک کرکے ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ جو جعلی ڈاکٹر بنی ہوئی تھی کیخلاف احتجاج کیا اور کئے گھنٹے سڑک کو بند رکھا بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر جعلی ڈاکٹر عبدالستار کو گرفتار کرکے اس کے کلینک کو سربمہر کردیا جبکہ جعلی لیڈی ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :