محکمہ صحت پنجاب نے سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے اقدامات شروع کردیئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا کل تخمینہ 2 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کیلئے 40 کینال کی اراضی پر مشتمل سول ہسپتال کی پرانی عمارت کی جگہ تجویز کی گئی ہے کارڈیالوجی ہسپتال 4 منزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا جس کی تعمیر پر 90 کروڑ روپے خڑچ کئے جائینگے جبکہ 95 کروڑ کی لاگت سے مشینری اور دیگر آلات خرید کئے جائینگے ہسپتال میں ای سی جی‘ ایکو‘ ای ٹی ٹی لیبارٹری‘ ایکسرے‘ اینجیوگرافی‘ اینجیو پلاسٹی‘ دل کے ہر قسم کے آپریشن‘ آئی سی یو اور سی سی یو کی سہولیات دستیاب ہونگی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کیلئے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل سٹاف بھرتی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :