چاروں ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈینگی وارڈز کو سوائن فلو میں تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈینگی وارڈز کو سوائن فلو میں تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی کٹ بھی استعمال کرنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کو سوائن فلو سے بچاؤ کے شعور کیلئے مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے محکمہ صحت نے آنیوالے دنوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام محکموں کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :