پیپلزپارٹی ملک بھر میں فاتح بن کر ابھرے گی، نےئر بخاری

جمعرات 14 فروری 2008 16:11

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین14فروری2008 ) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 49اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار سید نےئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں فاتحہ بن کر ابھرے گی آمریت کے سائے اب کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنہیں گے فوج کو مکمل سیاست میں اپنی مداخلت کوختم کرنا ہوگا آصف زرداری کی آمد سے پنجاب کی سیاست کا نقشہ بدل گیا ہے سیاسی فضاء پیپلزپارٹی کے حق میں ہے18فروری کو جمہوریت دشمنوں پر تیروں کی بارش ہوگی بینظیر بھٹو شہید سے محبت کااظہار یہی ہے کہ18فروری کو تیر پر مہر لگا کر جمہوریت کے قاتلوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاکستان کی سیاست سے آؤٹ کردینگے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے سید نےئر حسین بخاری نے کہا کہ بدمعاشی کی سیاست کے خاتمہ میں4دن باقی رہ گئے ہیں 18فروری کا سورج خدمت اور شرافت کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :