سوائن فلو کی بیماری نے صوبہ پنجاب میں اپنے پنجے مزید گاڑ لئے‘لاہور میں 36 نئے مریضوں میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) سوائن فلو کی بیماری نے صوبہ پنجاب میں اپنے پنجے مزید گاڑ لئے‘لاہور میں 36 نئے مریضوں میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے‘ اب تک سامنے آنے والے سوائن فلو کے مریضوں کی کل تعداد 95 ہو گئی جب کہ اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11تک جا پہنچی ہے‘ اِس کی علامات بھی عام انفلوئنزا کی طرح ہیں یعنی بخار، تھکاوٹ کا احساس، کھانے پینے سے دل اچاٹ ہو جانا اور کھانسی جبکہ کچھ مریضوں کو زکام بھی ہو جاتا ہے یا گلے میں درد اور متلی بھی ہونے لگتی ہے تاہم عام انفلوئنزا کے باعث سوائن فلو میں پیچس اور متلی کی کیفیات زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :