سائیں سرکار نے غریبوں کے علاج کیلئے ذوالفقار علی بھٹو کا قائم کردہ ادارہ بند کر دیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) سندھ میں مزدوروں کا علاج بند کردیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کا قائم کردہ سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا شکار ہو گیا۔ لاڑکانہ ،سکھر اور حیدرآباد کے بعد کراچی ڈویژن میں2000 سے زائد ملازمین کو طبی سہولت کی فراہمی بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کا مزدوروں کے لیے قائم کردہ سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے تباہ حالی کا شکار ہوگیا جس کے بعد ادارے کے ملازمین کی علاج معالجے کی بنیادی سہولت بھی بند کردی گئی۔ دستاویزات کے مطابق سائیں سرکار نے پہلے تو رقم کی فراہمی بند کرکے سکھر ، لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژن کے اسپتالوں سے ادارے کے ملازمین کا علاج بند کروایا۔

(جاری ہے)

پھر باری آئی کراچی ڈویژن کی اور 2000 سے زائد ملازمین کو طبی سہولت کی فراہمی بند کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی مد میں آنے والی رقم صوبائی حکومت نے کہیں اور خرچ کردی ہے جس کے بعد ادارے کے ملازمین نے اپنے علاج کی سہولت جاری رکھنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ہائی کورٹ نے سیکرٹری سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ شاہ محمد شاہ اور سیکرٹری لیبر عبدالرشید سولنگی کو 21جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ادارے کے ملازمین طبی سہولت کے بند ہوجانے کے بعد اسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :