تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی اموات کم نہ ہوسکیں،رواں ماہ تعدادجاں بحق بچوں کی تعداد 53ہوگئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:53

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی اموات کم نہ ہوسکیں۔ رواں ماہ جاں بحق ہونے والی بچوں کی تعداد53ہوگئی ہے۔ تھرباسیوں کی داد رسی کے لئے پاک آرمی نے تھرپارکر میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا ہے۔ تھرپارکر میں بھوک سے بلکتے بچوں کی شرح اموات بڑھتی جا رہی ہے۔ ہرروز چڑھتا سورج ننھے بچوں کے لئے موت کا پیغام لا رہا ہے لیکن انہیں بچانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام دیکھنے میں نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

سائیں سرکار کے وزرانے گزشتہ دنوں تھرپارکر کے دورے تو کئے لیکن بات زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکی۔ تھرباسیوں کی امداد کے لئے آرمی نے تھرپارکر کے گاوں کانکیو میں ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے جس میں مقامی لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا، گرم کمبل اور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے تھر کے باشندوں اور انکے جانوروں کے لیے پینے کے صاف اور میٹھے پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے اور زیرو پوائنٹ سے پائپ کے ذریعے تھر کے مختلف دیہات میں پانی کے بڑے ٹینک پہنچائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :