موبائل فون کا زائد استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے ، اسرائیلی خاتون سائنسدان کا دعوی

جمعہ 15 فروری 2008 17:48

تل ابیب (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 ) اسرائیلی خاتون سائنسدان نے دعوی کیاہے کہ موبائل فون کا زائد استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے اور موبائل فون کی وجہ سے گردن اور سر میں کینسر کا پھوڑا بننے کے امکانات میں پچاس فیصد اضافہ ہو جاتا ہے ، تل ابیب یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار ڈاکٹر سادتزکی کے امریکن جنرل آف ایپیڑالوجی میں چھپنے والے تحقیقی مکالمے میں دعوی کیا گیا ہے کہ موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے اور جو لوگ زیادتی کے ساتھ موبائل فون استعمال کرتے ہیں ان کے سر اور گردن میں کینسر کا پھوڑا بننے کے امکانات پچاس فیصد بڑھ جاتے ہیں جبکہ موبائل فون کے استعمال سے بینگن اور ملیگنٹ کینسر پیدا ہوتا ہے جو گردن کے غدود کا کینسر ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :