بہار شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ،صدر مشرف نے پودا لگا کر افتتاح کیا ، ملک بھر میں 86.5ملین پودے لگائے جائیں گے ، وزیر ماحولیات سید واجد حسین بخاری

جمعہ 15 فروری 2008 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2008ء) صدر پرویز مشرف جمعة المبارک کو بہار شجر کاری مہم 2008ء کا افتتاح کیا اس مہم کے دور ان ملک بھر میں 86.5ملین پودے لگائے جائیں گے وفاقی وزیر ماحولیات سید واجد حسین بخاری نے افتتاحی تقریب کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہار شجر کاری مہم کے دور ان پنجا ب میں 22ملین سندھ میں بارہ ملین ،سرحد میں 27ملین ،بلوچستان میں 1.5ملین آزاد جموں و کشمیر میں سولہ ملین شمالی علاقہ جات میں چار ملین اور دیگر محکمہ جات کی جانب سے چار ملین پودے لگائے جائیں گے اس حوالے سے اپنے پیغام میں صدر پرویز مشرف نے کہاکہ درخت ہمارے ماحولیات نظام کا لازمی جزو ہیں جنگلات آبی ذخیروں اور نظام آب پاشی کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری زرعی معیشت کی بنیاد ہیں درخت قدرتی طورپر ہوا کو صاف رکھنے ،پہاڑی سلسلوں کے تحفظ اور زمین کی زر خیزی برقرار رکھنے کا ذریعہ ہیں ہماری دیہی آبادی توانائی کے لئے درختوں پر انحصار کرتی ہے پیداواری شعبے میں جنگلات کے نمایاں حصے کے باوجود شرح نمو اور قومی معیشت میں ان کی اہمیت کا صحیح ادراک نہیں کیا گیا صدر پرویز مشرف نے کہاکہ میڈیم ٹرم ڈویلپمنٹ فرم ورک (2005-10)اور ملینیئم ڈویلپمنٹ اہداف کے تحت 2015ء تک جنگلات کے موجودہ شرح کو 5.01فیصد سے چھ فیصد تک بڑھانے کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ای سی ای این سی نے چاروں صوبوں ،بشمول آزاد جموں و کشمیر شمالی علاقہ جات میں جنگلات کے بڑے منصوبے شرو ع کر نے کے لئے بارہ ارب روپے کی منظوری دی ہے انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ شعبوں کے تعاون سے ان منصوبوں پر عمل در آمد یقینی بنائیں صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان متعدد بین الاقوامی اور علاقائی فورمز کا رکن ہونے کی حیثیت سے عالمی برادری کی معاونت سے جنگلات کی ترقی کیلئے فعال کر ار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں میں جنگلات کے فروغ کے منصوبوں پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے انہیں ٹیکنالوجی ،تربیت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی بنجرز اراضی کو درختوں سے سرسبز بنانے میں بھرپور حصہ ڈالیں �

(جاری ہے)