ملک سے جعلی ڈاکٹرز اور غیر معیاری دوائیوں کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے،حکومت

منگل 19 جنوری 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک سے جعلی ڈاکٹرز اور غیر معیاری دوائیوں کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے ملک سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ہیپاٹائٹس سی کو کنٹرول کرنے کیلئے امریکہ سے گولی درآمد کرکے مریضوں کو سبسڈی دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر درشن لعل نے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس میں اضافہ ہورہا ہے وزیراعظم نے ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے پروگرام شروع کیا ہے عوام میں آگہی مہم چلائی جارہی ہے مرض کو روکنے بلڈ ٹرانفیوشن سرنج وغیرہ کے بارے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ہیپاٹائٹس سی ملک میں زیادہ ہے اب اس مرض کے لئے مخصوص گولی امریکہ سے درآمد کی جارہی ہے اس کی استعادیت 99فیصد ہے پورے صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس مرض کی روک تھام کیلئے ویکسین نظام بھی کیا جارہا ہے اس مرض کی وجوہات اور اسباب کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں سید ناصر نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس بارے میں گولی کے درآمد کے طریقہ کار اپنایا جائے اس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ گولی کی قیمت پاکستان میں 33ہزار ہے حکومت کے انشورنس پالیسی کے تحت ہیلتھ کارڈ جاری ہوگی جو پورے ملک میں جاری ہوں گے انہوں نے کہا کہ شیو میں نیا بلیڈ استعمال کرانا چاہتے ہیں اس حوالے سے ملک میں سیمینار بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ عوام میں آگہی پیدا ہوسکے ملک میں ہیپاٹائٹس بارے سروے بھی کیا گیا ہے پارلیمانی سیکرٹری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بارے سروے بھی کرایا گیا ہے پارلیمانی سیکرٹری کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مضبوط کیا جارہا ہے ابھی کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے بعض ڈاکٹر من پسند کمپنیوں کی دوائیاں مریضوں کو لکھ کردیتے ہیں پارلیمانی سیکرٹری ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب دے رہے تھے کہ یہ نوٹس آسیہ تنولی ، کرن مجید ، زیب جعفر نے دیا تھا