ومت نے فارمیسی کے شعبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اہم اقدامات کئے ہیں‘ وزیر صحت پنجاب

بدھ 20 ستمبر 2006 17:10

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فارمیسی کے شعبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اہم اقدامات کئے ہیں جسکے فارمیسی سروسز اور ہیلتھ کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ ماضی میں فارمیسی کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا تاہم موجودہ حکومت کے صحت کے شعبہ کیلئے شروع کئے گئے پروگرام کے تحت فارماسسٹس کے تمام مطالبات کو منظور کر لیا گیاہے اور فارمیسی کی صوعت کو متعدد مراعات دی گئی ہیں ۔

وہ گزشتہ روز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جاب سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار ” پاکستان میں ڈبلیو ٹی او کے تحت فارما سیوٹیکل سیکٹر کیلئے مواقع “ کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی سہیل احمد ‘ ایڈوائزر ڈبلیو ٹی او سیل انعام الحق ‘ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینر ڈبلیو ٹی او اکبر شیخ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل سیکٹر کیلئے ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت پنجاب صنعتی اسٹیٹس میں فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو جگہ مہیا کرنے کیساتھ ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ۔ ڈبلیو ٹی او کے نفاذ اور مقابلے کے اس دور میں صرف وہی فارما سیوٹیکل کمپنیاں اپنا بزنس بڑھا سکیں گی جنکی ادویات کا معیار بہتر اور قیمت مناسب ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری و جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن میں ملتان ‘ فیصل آباد اور وزیر آباد میں امراض قلب کے ادارے ملتان ‘ فیصل آباد اور لاہور میں برن ہسپتالوں کا قیام اور لاہور میں ایشیاء کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال کے قیام جیسے بڑے منصوبے شامل ہی ۔

متعلقہ عنوان :