داڑھی میں موجود بیکٹیریا چہرے کی جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، تحقیق
شیو کرنے سے جلد پر خراشیں لگتی رہتی ہیں جس سے بیکٹریا کی نشوونما میں مدد ملتی ہے، محققین
جمعہ 22 جنوری 2016 11:38
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ داڑھی میں اینٹی بایوٹک بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو انسان کو جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں ایسی کئی تحقیقات اورتجربات سامنے آتے ہیں جوبعد میں سائنسی طورپر بڑے مفید ثابت ہوتے ہیں اوراسی پروگرام میں ایسے بیکٹریا کی دریافت سامنے آئی ہے جو اینٹی بایوٹک کا کام دیتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیکٹریا داڑھی میں پائے جاتے ہیں جس نے داڑھی میں جراثیم کے نظریے کو مسترد کردیا ہے۔
اس کے لیے امریکی اسپتال کی جانب سے سائنسی تحقیق میں داڑھی سے متعلق حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ جرنل آف ہاسپٹل انفیکشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں داڑھی اور بغیر داڑھی کے اسپتال کے 408 عملے کے ارکان کے چہروں کو پونچھ کر نمونے حاصل کیے گئے۔(جاری ہے)
اسپتال کے عملے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ وہاں سے انفیکشن کی منتقلی اسپتالوں میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ ہے کیوں کہ بہت سارے افراد اسپتال جا کر ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں وہ اسپتال جانے سے پہلے مبتلا نہیں ہوتے۔
محققین کے لیے یہ امر حیران کن تھا کہ داڑھی کے بغیر عملے کے چہروں پر داڑھی والے عملے کے چہروں کے مقابلے میں مضر جراثیم کی تعداد زیادہ تھی جب کہ اس مطالعے سے یہ واضح ہوا کہ داڑھی کے بغیر والے افراد پر میتھیسیلین ریزسٹنٹ اسٹاف اوریوس (ایم آر ایس اے) نامی جراثیم داڑھی والوں کے مقابلے میں زیادہ تھے۔ ایم آر ایس اے عام طور پر اسپتال سے منتقل ہونے والے انفیکشنوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ بہت سارے اینٹی بایوٹکس کے مقابلے میں قوت مدافعت رکھتا ہے۔ محققین کے خیال میں شیو کرنے سے جلد پر خراشیں لگتی رہتی ہیں جس سے بیکٹریا کی نشوونما میں مدد ملتی ہے دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ داڑھیاں انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.