کمشنر سکھر ڈویژن کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلقہ افسران کا اجلاس

سکھر، خیرپور،گھوٹکی کے ڈی ایچ اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

جمعہ 22 جنوری 2016 12:43

سکھر ۔ 22جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ڈی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران کمشنر سکھر نے سکھر، خیرپوراور گھوٹکی کے ڈی ایچ اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ڈیٹا کا صحیح اندراج ، ایریا انچارج کی جانب سے ٹیلی شیٹ اچھی طرح چیک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے بعض افسران اور ڈاکٹرز کے باعث کام متاثر ہورہا ہے جبکہ افسران خلاف کاروائیوں کی سفارشوں پر بھی عمل نہیں ہورہا ا بھی تک محکمہ صحت کے افسران نے مائیکرو پلان بھی مکمل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانا حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ واری ہے اور قوم کے ہر بچے کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانا لازمی ہیں، ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنرز کی اولین ذمہ داری کہ وہ باقی ماندہ بچوں اور انکاری والدین کے بچوں کو جلد پولیوڈارپس پلائیں، اس سلسلے میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علماء کرام کی خدمتیں بھی حاصل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :