جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے انتظامیہ سے مذکرات کامیاب ،آؤٹ ڈور کی سروسز بحال

جمعہ 22 جنوری 2016 14:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کے انتظامیہ سے مذکرات کامیاب ہونے کے بعد آؤٹ ڈور کی سروسز بحال ہوگئیں، 8روذ تک آؤٹ ڈور میں کام بند ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی میں 13جنوری کو فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے احتجاجاً آؤٹ ڈور میں ہڑتال کر رکھی تھی اور 8روز تک کام بند رہا جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

گزشتہ روز جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے جس میں انتظامیہ نے پرائیوٹ سکیورٹی کمپنی سے گارڈ بھرتی کرنیکا فیصلہ کیا۔ وائی ڈی اے کا کہنا کہ ہسپتالوں کو زیرو ٹالرنس زون قرار دینے کیلئے پولیس نے سفارشات مرتب کر لیں ہیں۔ڈاکٹر عدنان گوندل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے خدشات دور کرنے پر آؤٹ ڈور کی سروسز بحال کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :