سندھ ہائیکورٹ ، ہیٹ اسٹروک سے اموات سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 22 جنوری 2016 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں سے متعلق گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیٹ اسٹروک سے متعلق شہزاد رائے کی درخواست کی سماعت جمعہ کوجسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری نہیں ہورہی وہاں لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے کراچی میں ایک ہزار 274 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :