لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے سوائن فلو سے بچاو کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ سوائن فلو سے متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں علاج کے لئے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں لیکن حکومت نہ تو بہتر طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی درست اعداد شمار بتارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت اقدامات کرتی تو ہلاک ہونے والے شہریوں کی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے سوائن فلو سے بچاو کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کر دی۔