فرینڈز آف ڈی یچ کیو ہسپتال سرگودہا نے ادویات کے علاوہ ضروری آلات ،مریضوں کی سہولیات کیلئے قابل ستائش کردار اداکیا ، ثاقب منان

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:54

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء )ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہا ہے کہ فرینڈز آف ڈی یچ کیو ہسپتال سرگودہا نے ادویات کے علاوہ ضروری آلات اور مریضوں کی سہولیات کیلئے قابل ستائش کردار اداکیا ہے جس کی وجہ سے آج اس ہسپتال کاشمارجدید سہولیات اور مشینری کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں ہو رہاہے ۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرینڈز آف ڈی ایچ کیو نے ہسپتال کے ساتھ شدید بحرانی کیفیت میں تعاون کر کے ہسپتال کو بحران سے نکالنے اور مشینری کے علاوہ دیگر سہولیات کی وجہ سے صوبہ بھرمیں نمایاں حیثیت اختیار کر چکاہے ۔انہوں نے فرینڈز آف سرگودہا کے اس غیر معمولی تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی تعاون کی رویات قائم رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کاجذبہ برقرار رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے ہسپتال کے اچانک معائنہ کے بعد جو رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی اس میں اس ہسپتال کی کارکردگی او رسہولیات کو سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کامیاب سرکاری ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو سرگودہا کو شمار کیا جاسکتاہے ۔ اس میں مزید بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرینڈز ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتر ی کیلئے بہت زیادہ فنڈز کا عطیہ دے کر انسان دوستی کا ثبوت دیا ۔

انہوں نے کہاکہ فنڈز کا استعمال شفاف انداز میں کیاگیاجس پر کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شفافیت کے عنصر کو قائم رکھنے کیلئے فرینڈز آف سرگودہا کے فنڈز کا آڈٹ بھی کرایا گیا۔اس موقع پر محمد عرفان بٹ ‘ مرزا مختار احمد ‘ میاں طارق یعقوب ‘ فیصل رزاق خوا جہ ‘ ملک شوکت مجید ‘ محسن مہدی او رمہناز عطا چوہدری نے ہسپتال کی مزید ترقی اور سہولیات میں اضافہ کیلئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا ۔

ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر نے ہسپتال کیلئے مستقبل کے پلان کیلئے الٹرا ساؤنڈ مشین ‘ سرجیکل آلات ‘ فرنیچر ‘ سمال لانڈری ‘ آٹو کلیواو رکولڈ سٹوریج روم کیلئے اقدامات کرنے کیلئے تعاون کی اپیل کی جس کیلئے فرینڈز نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔