نائیجیریا میں”ہیمرج وائرس “ سے 76 افراد ہلاک،چوہے مار زہر کی فروخت پر پابندی عائد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 13:28

ابوجاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) نائیجیریا میں ہیمرج وائرس سے لاحق ہونے والے لسا بخار کے باعث 76 افراد کی ہلاکت کے بعد چوہے مار زہر کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی ریاست کانو کے دارالحکومت کانو میں ہیمرج وائرس بڑی مقدار میں پایا گیا ہے جہاں کیڑے مار زہروں کی بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی ہے۔شہر کے کیمیکل کے تاجروں کے صدر شیہو ادریس بیچی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مہینے کے اوائل میں جب سے اس وباء کا علم ہوا ہے ، کیمیکل ادویات کی فروخت میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگ کیمیائی ادویات کی خرید میں تیزی دکھارہے ہیں جس کے نتیجے تاجروں کا کاروبار میں بھی تیزی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :