جب آپ پریشان ہوتے ہیں تو بائیں جانب جھکتے ہیں، نئی تحقیق

سائنسدانوں نے دریافت کیا جب انسان پریشانی یاکسی فکر میں مبتلا ہوتا ہے تو جسم بائیں جانب جھک جاتا ہے، رپورٹ

پیر 25 جنوری 2016 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء )برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ انسان جب کسی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کا جسم بائیں جانب کو جھک جاتا ہے کیونکہ اس کے دماغ کا دائیاں حصہ زیادہ ایکٹو ہوتا ہے۔ برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے ڈاکٹر ماریو وآئیک نے پہلی دفعہ اس بات کو دریافت کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی سائنسی ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیسٹ کیلئے کچھ افراد کو پہلے ایک ٹارگٹ دکھایا گیا اور ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انھیں سیدھے چلتے ہوئے اس تک پہنچنے کا کہا گیا لیکن یہ تمام افراد اپنے ٹارگٹ تک جانے کے بجائے بائیں جانب چلنا شروع ہوگئے۔ ڈاکٹر وائیک کا کہنا ہے کہ انسانوں کے دماغ کے دائیں حصہ زیادہ ایکٹو ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں پر پٹی بندھے افراد نے پریشانی کے عالم میں غیر ارادی طور پر بائیں جانب چلنا شروع کر دیا حالانکہ انھیں اس سے قبل ٹارگٹ دکھایا گیا تھا۔ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک اور سٹڈی میں کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران ان افراد کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے جنھیں پتا ہو کہ ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔