بر اعظم ایشیاء میں برف باری اور سرد ہواؤں کے باعث حادثات اور بیماریوں میں اضافہ

پیر 25 جنوری 2016 15:16

ہانگ کانگ ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) جاپان اور تائیوان سمیت ایشیاء کے اکثر علاقوں میں برف باری اور سرد ہواؤں کے باعث حادثات اور بیماریوں میں اضافہ سینکڑوں پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ہزاروں مسافر پھنس چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان ،تائیوان اور جنوبی کوریاسمیت بعض علاقوں میں برف باری، لینڈ سلائیڈنگ اور سرد ہواؤں کے وجہ سے ہونے والے حادثات کی وجہ سے بعض ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ گرم مرطوب ہانگ کانگ میں بھی سخت سردی کی صورتحال ہے۔

جاپان میں برف باری اور سرد موسم کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں گزشتہ روز پانچ افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ادھرتھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک جس کا درجہ حرارت کبھی کبھار 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے گرتا ہو گزشتہ روز اس کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔