برطانیہ اور بل گیٹس کا ملیریا کنٹر ول کے لیے 4.28 ارب ڈالر فنڈ دینے کا اعلان

پیر 25 جنوری 2016 15:18

لندن ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) برطانوی حکام اور بل گیٹس نے دنیا بھر میں ملیریا کنٹر ول کے لیے 4.28ارب ڈالر کی امدام کا اعلان کیا ہے۔اے ایف کی رپورٹ کے مطابق بر طانوی وزیر خزانہ چانسلر جیورج اوزبورن اور مائیکرو سافٹ کے موجد بل گیٹس نے دنیا بھر میں ملیریا کے موثر علاج اور اس پر کنٹرول کے لیے اگلے پانچ سالوں کے دوران 4.28ارب ڈالر کے فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران دنیا بھر میں اس موذی مرض سے جاں بحق ہونیوالے 5سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 4لاکھ 38000ہزار ہے۔جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر بچوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے برطانیہ اور بل گیٹس کی جانب سے کیے گئے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اس اقدام سے ملیریا کی تشخیص اور اس کے کنٹرول میں اہم پیش رفت ممکن ہو سکے گی اور آئندہ 5سالوں میں اس موذ ی مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :