روا ں ما ہ تھر میں 39بچو ں کی اموا ت ہو ئیں ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

پیر 25 جنوری 2016 16:42

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ حکومت تھر میں بہتر صحت کی سہولیات فرا ہم کر نے کے لئے کو شا ں ہے ۔میڈیا تھر میں ہو نے والی اموا ت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے ۔روا ں ما ہ میں اب تک تھر میں 5سا ل سے کم عمر بچو ں کے انتقا ل کر نے وا لو ں کی تعدا د 39ہے جبکہ 390بچو ں کو علا ج و معا لجے کی سہو لت کی فرا ہمی کے بعد ضلع تھر پا ر کر کے ہسپتا لو ں سے ڈسچار ج کر دیا گیا ہے یہ با ت انہو ں نے سندھ اسمبلی میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کی ۔

انہو ں نے کہا کہ روا ں ما ہ میں تین قبل ا ز پیدا ئش ،7بچے پیدا ئش کے وقت پیچدگیو ں ،3بچے نمو نیہ ،12بچے انفیکشن کے با عث ،ایک بچہ ڈا ئریا کے سبب اور 10بچے دیگر مختلف بیما ریو ں کے باعث وفا ت پا گئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتا یا کہ 25جنوری کو مٹھی ہسپتا ل میں 114بچو ں کو داخل کیا گیا جس میں سے دو انتقا ل کر گئے جبکہ 2مریض بچو ں کو علا ج کی غر ض سے حیدرآبا د روا نہ کر دیا گیا علا وہ ازیں ڈیپلو میں 11بچو ں کو ننگرپارکر میں 47بچو ں اور چھا چھرو میں اور14بچو ں کو داخل کیا گیا جس میں مزید 4بچو ں کو بہتر علا ج کے لئے حیدرآبا د بھیج دیا گیا ہے ۔

وزیر صحت نے بتا یا کہ اس وقت مٹھی ،ڈیپلو ،ننگر پا ر کر اور چھا چھرو میں 109مریض بچے زیر علا ج ہیں اور ان کو بہترین طبی سہو لیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ روا ں ما ہ میں تھر پا ر کر کے 6سر کا ر ی ہسپتالو ں میں مجمو عی طو ر پر 390مریضو ں کا علا ج کیا گیا ہے جس میں سے 210مر د اور 87خوا تین مریض تھے جبکہ 5سال سے کم عمر 93بچوں کو علا ج و معالجے کی سہو لت دی گئی ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ صحت اپنے بھر پو ر وسائل استعما ل کرتے ہو ئے مریضو ں کو سہو لیا ت دے رہا ہے اور ضلع تھر پا ر کر سے حیدرآبا د منتقلی کے لئے متعلقہ افسرا ن کو ایمبو لینسز کے ایندھن اور دیگر مد میں وا فر فنڈز مہیا کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :