امریکہ میں پراسرار بیماری میں مبتلا شخص کے سر میں مقناطیس قوت پیداہوگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:18

شکاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) امریکہ میں پراسرار بیماری میں مبتلا شخص کے سر میں مقناطیس قوت پیداہوگئی اور ہر چیز ان کے سر میں چپکنے لگی ہے۔شکاگو سے تعلق رکھنے والے جیمز کیٹون کے مطابق وہ ایک دن ڈاکٹر کے پاس گئے اور اپنے سر پر چیزیں چپکا کر دکھائیں تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گیا۔

(جاری ہے)

کیٹون کے مطابق ڈاکٹرز ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھا سکے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن کچھ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ شاید یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ ان کے جسم کا درجہ حرارت 100 ڈگری رہتا ہے جو مسام کو مقناطیس کی طرح کام کرنے پر تیار کرتا ہے جبکہ بعض ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی ہی بیماری کا شکار 2 اور افراد بھارت میں بھی موجود ہیں جیمز کیٹون اپنی اس حالت سے خوش بھی ہیں کیونکہ اس پراسرار بیماری نے انھیں آسودہ حال بنا دیا ہے۔

مختلف کمپنیاں اپنے اشتہار کیلئے جیمز کیٹون سے رابطہ کرتی ہیں۔ اندازے کے مطابق جیمز اس بیماری کی بدولت 3 لاکھ ڈالرزسالانہ کما لیتے ہیں۔ جیمز کیٹون نے بتایا کہ انھیں اپنی اس پراسرار بیماری کا 23 سال کی عمر میں پتا چلا جب اس نے اپنا سر مونڈھ لیا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ابھی اس کی عمر 7سال ہی تھی کہ کھیل کے دوران اس کے جسم سے مختلف کھلونے چپک جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :