صحرائے تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری

مٹھی اورچھاچھرو میں غذائی قلت کا شکار2بچے دم توڑ گئے،26دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 113ہو گئی

منگل 26 جنوری 2016 15:22

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) صحرائے تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،مٹھی اورچھاچھرو میں غذائی قلت کا شکار2بچے دم توڑ گئے،26دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 113ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتاجب کسی کمسن بچے کی موت نہ ہوتی ہو۔

(جاری ہے)

منگل کو بھی سول ہسپتال مٹھی اور تحصیل ہسپتال چھاچھرو میں غذائی قلت کا شکار ایک ایک بچہ دم توڑ گیا،تھر میں رواں ماہ خوراک کی کمی،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا26دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 113ہو گئی اور ابھی بھی تھر کے مختلف ہسپتالوں میں تاحال 223سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ متعدد بچوں کو تشویشناک حالت کے سبب حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :