بنگلادیش، سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 21 فروری 2008 15:14

ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21 فروری2008 )بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجدکو دوران حراست نا سازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی جیل حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو گذشتہ دنوں بلند فشار خون ،آنکھوں اور کان میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث منگل کے روز ان کے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ڈھاکا کے علاقے دانمندی کے اسکوائر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔حسینہ واجد کو کرپشن کے الزامات کے تحت گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حسینہ واجدنے گزشتہ دنوں طعبیت کے خراب ہونے کے بعد ملک میں علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا اور بیرونی ملک علاج کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد 1996سے2001تک بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہی۔