کینو انسان کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین
منگل 26 جنوری 2016 17:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) قدرت نے ہمیں بے شمار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے جن میں بے تحاشہ غذائیت اور بہت سی بیماریوں کا راز چھپا ہے۔کینو موسم سرما کا ایک ایسا پھل ہے جو اپنے منفرد ذائقہ کی بدولت پسند کیا جاتا ہے، کھٹا اور میٹھا یہ پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت رکھتا ہے اور اس کا استعمال ہماری صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے۔
اسی حوالے سے کینو کے چند حیرت انگیز فوائد جو یقینا بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند زندگی گزارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کا استعمال سرطان جیسے موذی مرض سے بچا میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ کینو میں شامل سٹرس لیمینائڈ جلد، پھیپڑے، چھاتی اور معدے سمیت متعدد قسم کے سرطان سے بچاتا ہے۔(جاری ہے)
روزانہ ایک گلاس اگر کینو کا جوس پی لیا جائے تو اس سے نہ صرف گردے کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے بلکہ گردے میں ہونے والی پتھری سے بچا کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
انسان کی صحت کا زیادہ تر دارومدار اس کے دل کی فٹنس پر ہوتا ہے جتنا اس کا دل صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہوگا اتنی ہی اچھی زندگی آپ گزار سکیں گے اور دل کو مکمل فٹ رکھنے کے لئے کینو کا استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم شامل ہوتا ہے جو امراض قلب سمیت کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے اور جھریوں کا شکار ہوجاتی ہے لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو میں وٹامن سی شامل ہوتا ہے جو جلد کے لئے انتہائی مفید ہے اور اس کے علاوہ کینو بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی روکتا ہے۔ہنگامہ خیز اور مصروف زندگی نے بلڈ پریشرکی زیادتی کو معمول بنادیا ہے جسے خاموش قاتل مرض بھی کہا جاتا ہے اوراس کو قابو میں رکھنا بھی بے حد ضروری ہے لہذا کینو کا استعمال بلند فشار خون کو کم کرتا ہے اور اس کو قابو میں رکھتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.