تھر میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 2 بچے چل بسے

بدھ 27 جنوری 2016 12:53

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 2بچے انتقال کرگئے،رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 91 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، کھین سر کے سرکاری ہسپتال میں 2دن جبکہ مٹھی کے نواحی گاؤں گوگے سر میں 2ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابقگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سول ہسپتال مٹھی سے غذائیت کی کمی میں مبتلا 8بچوں کو تشویشناک حالت میں کراچی اور حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 42 بچے زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :