تھرپارکر ‘ غذائی قلت کے باعث 5 مزید بچے دم توڑ گئے،اموات کی تعداد 111ہو گئی

بدھ 27 جنوری 2016 15:03

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) غذائی قلت کے باعث 5 مزید بچے دم توڑ گئے،اموات کی تعداد 111ہو گئی ۔اطلاعات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے چل بسے ‘ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث چوبیس گھنٹوں میں اموات کی تعداد پانچ ہوگئی بچوں کی مسلسل اموات میں اضافے کے باوجود بھی تھرپارکر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت اور دواوٴں کی کمی کی شکایات دور نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

جس سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ جس کے باعث چوبیس گھنٹوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔رواں ماہ کے دوران 111 بچے ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :