گیس ٹرانسمیشن کمپنیوں کا دو روزہ مشترکہ اجلاس13مارچ سے رومانیہ کے دارالحکومت بخارست میں شروع ہوگا

جمعہ 22 فروری 2008 14:59

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22 فروری2008 ) رومانیہ کی ٹرانس گیس کمپنی علاقائی ٹرانسمیشن سسٹم آپریٹرز کے دو روزہ مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے پر رضا مند ہوگئی یہ اجلاس 13 تا14مارچ رومانیہ کے دارالحکومت بخارست میں منعقد ہوگا اجلاس میں سیوفوک(ہنگری)کی نیچرل گیس ٹرانسمیشن کمپنی(این جی ٹی)کے منصوبے نیویورپین ٹرانسمیشن سسٹم کے حوالے سے غوروخوص ہوگا ایم او ایل نے5دسمبر2007کو اپنی ذیلی کمپنی این جی ٹی کو وسطی اور جنوب مشرق یورپ میں گیس پائپ لائن نیٹ ورک بچھانے کا کام مکمل کرنے کے لیے نئی جوائنٹ ٹرانسمیشن کمپنی قائم کرنے کے لیے تعاون کااعلان کیا تھا اس منصوبے کونیویورپ ٹرانسمیشن سسٹم(فیٹس)کا نام دیا گیا اس اعلان سے قبل آسٹریا،بوسنیا ہرزیگونیا،بلغاریہ،کروشیا،رومانیہ،سربیا اور سلوانیا کی گیس ٹرانسمیشن کمپنیوں کو اس نئے پروجیکٹ پر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی اس کے علاوہ باقی کمپنیاں بھی اس منصوبے میں شامل ہوسکتی ہیں لیکن فی الحال ابتدائی بحث میں شامل کمپنیوں کو ہی اس پروجیکٹ کے بانی ممبران کے طورپر اہمیت دی جائے گی جو اس پروجیکٹ کے مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل طے کرینگی اس دوروزہ اجلاس میں شرکاء ورکشاپس اور مباحثوں کے ذریعے اس پروجیکٹ کے سٹریٹجک،مالی اورانتظامی امور تبادلہ خیال کریں گے ٹرانس گیس ایس اے کے چیف ایگزیکٹو آفسر لون روسو نے کہا ہے کہ ٹرانس گیس شروع ہی سے اس پروجیکٹ کے حق میں تھی اب اس پروجیکٹ کے حوالے سے پہلے مشترکہ اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے جس میں شرکاء اس پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں گے ہمیں امید ہے کہ اس اجلاس میں پروجیکٹ کی اہمیت اور کامیابی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے نیچرل گیس ٹرانسمیشن(این جی ٹی)کے سی ای او ڈاکٹر جانوس زوگا نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کا مقصد وسطی اور جنوب مشرقی یورپ کو گیس کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر گفت وشنیدکاسلسلہ جاری ہے یورپین کمیشن اور نیشنل انرجی اتھارٹیز کی طرف سے بھی اس پروجیکٹ کا خیرمقدم کیا جارہا ہے ہم تمام شرکاء کی آراء اور تجاویز کومدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل طے کرینگے اورریگولیٹری ،آپریشنل اور ٹیکنیکل ایشوز کے حوالے سے ان کی باتوں کو بنیادی اہمیت دینگے ۔

متعلقہ عنوان :