زکا وائرس سے بچاوٴ کی ویکسین تیار ہونے میں 10 سال کا عرصہ درکار ہے، امریکی سائنسدان

زِکا وائرس نے برازیل ،چلی ، پیرو سمیت شمالی اور جنوبی امریکا کے اکیس ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 11:55

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زِکا وائرس سے بچاوٴ کی ویکسین دستیاب ہونے میں دس برس لگ سکتے ہیں۔اس سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ تمام امریکی ممالک میں زکا وائرس کے پھیلنے کا امکان ہے ، اب تک صرف برازیل میں اس بیماری سے متاثرہ چار ہزار بچے پیدا ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

زِکا وائرس نے برازیل ،چلی ، پیرو سمیت شمالی اور جنوبی امریکا کے اکیس ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔زِکا نامی یہ وائرس مچھر کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے، اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا نامی بیماری بھی پھیلتی ہے جس سے چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہیکہ اس وائرس کی ویکیسن تیار ہونیمیں دس سال لگ سکتے ہیں جبکہ امریکی محکمہ صحت نے حاملہ خواتین کو ذکا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :