پھیپھڑوں کا سرطان چین میں سب سے زیادہ اموا ت کا سبب بننے والی بیماری بن گئی

جمعرات 28 جنوری 2016 12:42

بیجنگ ۔ 28جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) پھیپھڑوں کا سرطان چین میں سب سے زیادہ اموا ت کا سبب بننے والی بیماری بن گئی ۔

(جاری ہے)

چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والی تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی اورماحولیاتی آلودگی سے کینسر کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس نے ملک بھر میں سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چین میں سب سے زیادہ پھیپھڑوں کا سرطان موت کی وجہ بنتا ہے۔واضح رہے چین کی آبادی اس وقت ایک ارب 37 کروڑ ہے گزشتہ برس 28 لاکھ افراد کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلیگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :