کولمبیا میں زکا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گرین الرٹ جاری ، اسپتالوں میں خصوصی سیل قائم

جمعرات 28 جنوری 2016 13:29

بگو ٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) کولمبیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے زکا وائرس کے باعث گرین الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔وزات صحت کی جانب سے جاری کئے گئے گرین الرٹ کے با عث اسپتالوں میں خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظا میہ نے لو گوں کو وائرس سے بچنے کی تدابیر اور مرض سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے مہم تیز کر دی ہے۔حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خطر ناک وائرس سے اب تک 13 ہزار 8سو افراد متا ثر ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ حاملہ خواتین اور نو مولود بچے اس کا شکار ہوئے ہیں جن کے سر پیدائشی طور پر معمول سے چھوٹے ہوتے ہیں۔وائرس سے متا ثر ہ ریاستوں میں لاطینی امریکہ کے ممالک اور برازیل سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :