چین ، روزانہ 7500افراد کینسر سے مررہے ہیں

کینسر کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

جمعرات 28 جنوری 2016 16:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) چینی حکومت کو آج کل کینسر کے سلسلے میں خاصے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ حالیہ برسوں میں کینسر کے مریضوں اضافہ ہوگیا ہے اور 7500افراد روزانہ اس موذی مرض کا شکارہو رہے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 28لاکھ 14ہزار افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ بیجنگ کے نیشنل کینسر سینٹر نے تیار کی ہے اور ایک امریکی جریدے میں شائع ہوئی ہے ، ہلاکتوں کے علاوہ گذشتہ سال کینسر کے مریضوں کی تعداد 42لاکھ 92ہزار تھی ، اس کامطلب یہ ہے کہ ہر روز 12ہزار افراد میں کینسر کا پتہ چلایا جا رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چین میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 2000ء سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق 60فیصد مرد مریضوں میں معدے ، پھیپھڑوں اور سینے کا کینسر جبکہ 15فیصد خواتین میں چھاتی کا کینسر پایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :