ہر سال دنیا بھر میں سوا دو لاکھ سے زائد افراد جذام کا شکار ہو رہے ہیں، ڈی اے ایچ ڈبلیو

جمعہ 29 جنوری 2016 12:05

برلن ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) ہر سال دنیا بھر میں سوا دو لاکھ سے زائد افراد جذام کا شکار ہو رہے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جذام اور تپ دق کے خلاف کام کرنے والے جرمن ادارے ’ ڈی اے ایچ ڈبلیو‘ نے کہا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود جذام کے مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 4 ملین سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ جذام کے سب سے زیادہ نئے مریض بھارت اور برازیل میں سامنے آئے ہیں۔ اس ادارے نے مزید بتایا کہ ان دونوں ممالک میں جذام کے مریضوں کو تلاش کرنا ممنوع ہے۔ زیادہ تر ممالک میں جذام کے مریضوں کو معاشرے سے الگ تھلگ کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :