زکاء وائرس ‘ویکسین ماضی کے اندازوں کے برعکس ایک برس کے اندر اندر تیار کی جا سکتی ہے ‘ سائنسدان

جمعہ 29 جنوری 2016 12:37

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء)زکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے کہاہے کہ یہ ویکسین ماضی کے اندازوں کے برعکس ایک برس کے اندر اندر تیار کی جا سکتی ہے۔ویکسین کی تیاری پر کام کرنے والی ایک کمپنی انوویو فارماسیوٹیکل نے یا کہ اس وقت ویکسین کا تجربہ چھوٹے جانوروں پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق انسانوں پر اس ویکسین کے تجربے کا عمل رواں برس کی آخری ششماہی میں شروع کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی سائنسدانوں نے خبردار کیا تھا کہ زِکا وائرس سے بچاوٴ کی ویکسین دستیاب ہونے میں دس برس لگ سکتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ہو سکتا ہے کہ ویکیسن دو برس میں تجربات کے لیے تیار ہو جائے لیکن حکام سے اس کے عام استعمال کی اجازت حاصل کرنے کے عمل تک دس برس لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی ادار? صحت نیزکا وائرس کے ’خطرناک‘ حد تک پھیل جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایک ہنگامی ٹیم تشکیل دی ہے۔