پسینے سے صحت کا حال بتانے والا آلہ دریافت

جمعہ 29 جنوری 2016 18:34

کیلیفورنیا ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) ماہرین نے پسینے سے صحت کا حال بتانے والا آلہ دریافت کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برکلے اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین اور انجینیئرز نے بتایا کہ ان کی بنائی ہوئی ڈیوائس پسینے کا تجزیہ کر کے یہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ’اسمارٹ ہیڈ بینڈ‘ یا ’اسمارٹ رِسٹ بینڈ‘ کو سر پر یا کلائی پر باندھا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس میں لچکدار سینسر اور مائیکرو پروسیسرز لگے ہیں جو جلد کے ساتھ لگ جاتے ہیں۔یہ ڈیوائس پسینے میں موجود کیمیائی اجزاء کا تجزیہ کرتی ہے، جس میں سوڈیم، گلوکوز، پوٹاشیم اور لیکٹیٹ وغیرہ کی مقدار معلوم کرنے کے علاوہ جلد کے درجہ حرارت کی پیمائش بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ پٹھوں کی تھکن، پانی کی کمی یا جسم کے خطرناک حد تک بلند درجہ حرارت کو بھی جانچتی رہتی ہے۔

اس طرح حاصل ہونے والا تمام تر ڈیٹا فوری طور پر اور مسلسل اسمارٹ فون کی ایک ایپ کو منتقل کیا جاتا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے شعبہء انجینیئرنگ اور کمپیوٹر سائنسز کے پروفیسر علی جاوی کے مطابق، ”انسانی پسینے میں بہت سی اہم معلومات موجود ہوتی ہیں۔ اس طرح جسم کے اندر داخل نہ کیے جانے والے سینسرز کے لیے یہ بہت اہم جسمانی مائع ہے۔“ اس ڈیوائس اور تحقیق کے بارے میں رپورٹ تحقیقی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئی