زیکا وائرس کی ویکسین کی تیاری تیز کر دی گئی

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) زیکا وائرس کی ویکسین کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔چند دن میں ویکسین کے جانوروں پر تجربات شروع کر دیئے جائیں گے جبکہ اگست تک اس کی انسانوں پر آزمائش متوقع ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی و جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں زیکا وائرس کا پھیلاو بہت تیز ہے۔یہ وائرس اب تک کیریبیئن، شمالی اور جنوبی امریکا کے 23ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثر برازیل ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کا کہنا کہ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب زیکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ماضی کے اندازوں کے برعکس ایک برس کے اندر اندر تیار کی جا سکتی ہے۔آئندہ چند دنوں کے اندر ویکسین کا تجربہ جانوروں پر شروع کردیا جائے گا جبکہ اس سال اگست تک انسانوں پر اس ویکسین کی آزمائش شروع کی جاسکتی ہے۔۔ماہرین صحت کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کو کاٹنے والا مچھر جب کسی اور شخص کو کاٹ لیتا ہے تو یہ بیماری دوسرے شخص میں بھی منتقل ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ حاملہ ماں سے بچے کو بھی وائرس منتقل ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :