زیکا وائرس کا پھیلاوٴ، عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا امکان

پیر 1 فروری 2016 16:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) عالمی ادارہ صحت کی خصوصی میٹنگ میں زیکا وائرس کے انسداد کے لیے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان متوقع ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے گزشتہ ہفتے زیکا وائرس کے حوالے سے ایک انتباہی بیان جاری کیا تھا کہ یہ عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں میں ہنگامی سطح پر احتیاطی تدابیر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی اس بیماری کے انسداد کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کولمبیا میں طبی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ وہاں اکیس سو حاملہ خواتین میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :