گلگت بلتستان میں 2249 ڈاکٹرز، 1264 ڈینٹسٹ اور9400 پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کا انکشاف
اس وقت آبادی13 لاکھ ہے،صرف249،34 ڈینٹسٹ اور1423 میڈیکل سٹاف کام کررہے ہیں،رپورٹ
پیر 1 فروری 2016 16:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) گلگت بلتستان میں آبادی کے تناسب سے مجموعی طور پر 2249 ڈاکٹرز، 1264 ڈینٹسٹ اور9400 پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی آبادی 13 لاکھ ہے تاہم علاقے میں اس وقت صرف248ڈاکٹرز، 34 ڈینٹسٹ اور1423پیرامیڈکل اسٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عالمی معیارکے مطابق صحت کی بہترخدمات کی فراہمی کے لیے ہر 1000 نفوس کے لیے 2 ڈاکٹرز، ایک ڈینٹسٹ اور 8 نرسز کا ہونا ضروری ہے تاہم گلگت بلتستان میں اس وقت5241افرادکے لیے ایک ڈاکٹر، 38240 افرادکے لیے ایک ڈینٹسٹ جبکہ 914 افرادکے لیے ایک پیرامیڈیکل آفیسر میسرہے۔
جبکہ248 ڈاکٹرز میں سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعداد55، میڈیکل آفیسرزکی تعداد 172 اور ایڈمنسٹریٹیو کیڈرزکی تعداد21ہے۔(جاری ہے)
جبکہ گلگت بلتستان میں 525مراکزصحت قائم ہیں جن میں 29 سی ایم ایچ،6ڈی ایچ کیو،3آرایچ سی،23 بی ایچ یوز،44اے کلاس ڈسپنسریز،181سی کلاس ڈسپنسریز،79ایم سی ایچ سینٹرز، 112اے ایف پی،25 ایف اے پی ایم ایف، 23 ایف اے پی ایل جی اینڈآرڈی شامل ہیں۔
گلگت میں 5میڈیکل اسپیشلسٹ، 26میڈیکل آفیسرز اور14 ڈینٹل آفیسرز کنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں جبکہ69میڈیکل اسپیشلسٹ، 56میڈیکل آفیسرز،9 ایڈمنسٹریٹیو کیڈرز کے آفیسران سمیت99پیرا میڈیکل اسٹاف کی پوسٹیں خالی ہیں۔ تاہم گلگت بلتستان کے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں تشخیص اور علاج کی مناسب اورضروری سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث روزانہ سیکڑوں شہری ملک کے دیگر علاقوں میں جانے پرمجبور ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.